ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عدالت میں راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ

عدالت میں راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ

Wed, 24 Apr 2019 23:01:13  SO Admin   S.O. News Service

پورنیہ: 24 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بہار میں پورنیہ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں آج کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف مودی کمیونیٹی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے ایک معاملے میں شکایتی مقدمہ دائر کیاگیا ہے۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پورنیہ ضلع کے قصبہ تھانہ علاقہ کے مودی ٹولہ کے رہنے والے درخواست گذار منوج مودی نے اپنے وکیل دلیپ کمار دلیپ کے توسط سے یہ عرضی دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے بنگلورو میں ایک عوامی جلسہ کے دوران کانگریس صدر کے ’’ سارے مودی کو چور‘‘ کہنے سے مودی لقب رکھنے والے اس کمیونیٹی کے لوگ رنجیدہ ہیں۔


Share: